مسلح افراد کی ٹرانسپورٹ سٹینڈ پر مبینہ فائرنگ ، خوف و ہراس

مسلح افراد کی ٹرانسپورٹ سٹینڈ پر مبینہ فائرنگ ، خوف و ہراس

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلح افراد کی جانب سے ٹرانسپورٹ سٹینڈ پر مبینہ طور پر فائرنگ کردی گئی۔

تھانہ پیپلزکالونی کے علاقے جی ٹی ایس چوک میں قائم نجی ٹرانسپورٹ سٹینڈ پر مبینہ طور پر عبدالقادر اور اسکے دیگر ساتھیوں کی جانب سے فائرنگ کردی گئی۔ جس سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بعد ازاں ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں