سمبڑیال:نامعلوم افراد نے لڑکی کو اغوا کر لیا

سمبڑیال:نامعلوم افراد  نے لڑکی کو اغوا کر لیا

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )نامعلوم افراد نے لڑکی کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔سمبڑیال کے تھانہ ایئرپورٹ کے موضع چک اختیار کے رہائشی محمد منیر کی بیٹی سحر منیر جو کہ سمبڑیال میں ضروری کام کی غرض سے آئی اورپراسرار طورپر غائب ہوگئی۔۔

تھانہ سمبڑیال پولیس نے والدہ نسرین منیر کی درخواست پر نامعلوم ملزموں کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرلیا ،پول؛یس نے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں