حاملہ بہو قتل،سسر،خاوند سمیت 5افرادکیخلاف مقدمہ

حاملہ بہو قتل،سسر،خاوند سمیت 5افرادکیخلاف مقدمہ

نارنگ منڈی( نمائندہ دنیا)محلہ گریڈ روڈ میں سسرالیوں نے فائرنگ کرکے 4 ماہ کی حاملہ بہوکو قتل کردیا۔۔۔

سسر اورخاوند سمیت 5 ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، بتایا گیا ہے کہ نور کوٹ شکرگڑھ کے رہائشی اکرام کی بیٹی نازیہ کی شادی 5 ماہ قبل نارنگ منڈی میں ہوئی تھی، والداکرام کے مطابق شازیہ کو آئے روزتنگ کیاجاتاتھا کہ جہیز میں گاڑی کیوں نہیں لائی ،گزشتہ روزبھی اس بات پر جھگڑا ہوا اور نازیہ کے انکار پرشوہر شعیب اورسسر عبدالحق وغیرہ نے رائفل سے فائرنگ کرکے قتل کردیااور خودکشی کاڈرامہ رچادیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں