ریلوے پولیس نے مسافروں سے موبائل چوری کرنیوالا گینگ پکڑ لیا

ریلوے پولیس نے مسافروں سے  موبائل چوری کرنیوالا گینگ پکڑ لیا

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )دوران سفر اور ریلوے سٹیشنز پر مسافروں کے موبائل چوری کرنے والا گینگ دھرلیا۔۔

، ملزموں نعمان، حمزہ اور شمریز کو ریلوے سٹیشن لاہور کے پلیٹ فارم 2 اور 5 سے گرفتار کیا گیا،ملزم ٹرین قراقرم اور علامہ اقبال میں سوار ہوتے ہوئے مسافروں کے قیمتی موبائل چوری کرتے ،ایس ایچ او رمضان حیدر کی تشکیل دی گئی ٹیم نے موقع سے ملزموں کو گرفتار کرلیا، ملزموں کے قبضے سے مسافروں کے چرائے گئے 2 موبائل فونز برآمد ،ریلوے پولیس کے مطابق ملزم ریکارڈ یافتہ نکلے ، ملزموں کے خلاف مقدمات کا اندراج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں