پتوکی:مبینہ پولیس مقابلہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

پتوکی:مبینہ پولیس مقابلہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

قصور،پتوکی،الہ آباد ،تلونڈی(نمائندگان دنیا،نامہ نگاران) پتوکی کے نواح میں پولیس نے مبینہ مقابلہ کے بعد ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔۔

، 3 ساتھی فرار ہوگئے ۔ علی رضا نے پولیس تھانہ سٹی پتوکی کو بتایا سوئی گیس سٹیشن چونیاں روڈ پر ڈاکوؤں نے مجھ سے موٹرسائیکل چھین لی ، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ملزموں نے فائرنگ کردی ، پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔پولیس کے مطابق اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایک ڈاکو حیدرعلی کو گرفتار کرلیا، جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال پتوکی منتقل کردیاگیا ۔زخمی ڈاکو کے ساتھی نے چند روز قبل پولیس کانسٹیبل علی جان کو دوران چیکنگ فائرنگ کر کے شدید زخمی کیا جبکہ حیدر بائیک چلا رہا تھا۔علاوہ ازیں الہ آباد میں ڈاکوؤں نے دن دہاڑے تاجر مشرف کی دکان سے 4 لاکھ نقدی،موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا جس پر تاجروں نے احتجاج کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں