ڈسکہ:فائرنگ کر کے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتاردیا

ڈسکہ:فائرنگ کر کے نوجوان  کو موت کے گھاٹ اتاردیا

ڈسکہ(نامہ نگار )نامعلوم ملزموں نے فائر مار کر نوجوان کو موت کے گھاٹ اتاردیا ،موضع گلوٹیاں کلاں کے محنت کش محمد شہزاد کا بھائی صداقت علی۔۔۔

گزشتہ روز اپنی موٹر سائیکل پر سوار دوستوں کو ملنے گیا لیکن رات گئے تک واپس نہ آیا علی الصبح بھٹہ خشت کالا گجرکے قریب برساتی نالہ سے مقتول صداقت علی کی نعش ملی جسے نامعلوم ملزموں نے سینے پر گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا، تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں