کامونکے :مختلف واقعات میں تین لڑکیوں سمیت چار افراد اغوا

کامونکے :مختلف واقعات میں  تین لڑکیوں سمیت چار افراد اغوا

کامونکے (نامہ نگار )چار مختلف واقعات میں تین لڑکیوں اورایک لڑکے کو اغوا کرلیا گیا۔گزشتہ روز گوجرانوالہ کی نصرت بی بی کا بارہ سالہ بیٹا چندنیاں کے قریب مدرسہ سے باہر گیا تو نامعلوم افراد اُسے اغواء کرکے لے گئے ۔

عبداﷲ روڈ کی کوثر اقبال کی بیٹی سولہ سالہ رخسار سلائی سنٹر جارہی تھی کہ محلہ دار محمد رمضان اور اُسکے تین نامعلوم ساتھی رخسار کو اغواء کرکے لے گئے ۔ٹبہ محمد نگر کے رانا شمشاد کی بارہ سالہ بیٹی نور فاطمہ کو حمزہ،سلیم اور دو نامعلوم افراد دس لاکھ روپے نقدی سمیت اغوا کرکے لے گئے جبکہ محلہ اسلام آباد کی شبانہ کوثر کی سولہ سالہ بیٹی حبہ فاطمہ کو نامعلوم افراد اغوا کرکے لے گئے ۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں