اندھے قتل کا سراغ ،دوست ہی قاتل نکلا،ملزم گرفتار

 اندھے قتل کا سراغ ،دوست  ہی قاتل نکلا،ملزم گرفتار

جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )پولیس تھانہ کوتوالی نے عامر سہیل کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا، دوست ہی قاتل نکلا۔

گرفتارملزم زبیراکرام نے مقتول کو ناجائز مراسم کا تقاضا کرنے پرچھری سے قتل کرکے جسمانی اعضاء سیم نالہ میں پھینک دیئے ۔4 مئی پولیس کو کھولڑہ پُلی سیم نالہ پر انسانی اعضاء ملے تھے جس پر تفتیشی ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش اور ٹیکنالوجی بروئے کار لاتے ہوئے ملزم زبیر کو گرفتار کرلیا جس نے قتل کااعتراف کرلیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں