پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کاقانون پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے آئی جی کو خط

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کاقانون پر  عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے آئی جی کو خط

لاہور ( کورٹ رپورٹر ) پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے قانون پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے۔۔

 انسپکٹر جنرل پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو خط لکھ دیا، خط میں کہا گیا ہے کہ پراسیکیوشن کی جانب سے خاص طور پر نارکوٹکس کے کیسز میں نقائص کی بنا پر عدالتوں میں رپورٹس وقت پر جمع نہیں کر ائی جاتیں، اس بنا پر ملزموں کی ضمانتیں منظور ہو جاتی ہیں جس سے پراسیکیوشن کا کیس خراب ہوتا ہے ، لاہور ہائیکورٹ کو بھی ٹرائل کے تاخیر سے مکمل ہونے پر تحفظات ہیں۔ ایف آئی آر کے بعد 14 دنوں کے اندر رپورٹ عدالت میں جمع کر انا لازمی ہے ، اگر مقررہ وقت پر رپورٹ عدالت میں پیش نہیں کی جاتی تو تھانہ انچارج مجسٹریٹ کو تفتیش کے بارے میں آگاہ کرے گا، تھانہ انچارج چالان کا وقت گزر جانے کے تین دن کے اندر مجسٹریٹ کی عدالت کو تفتیش کے بارے میں آگاہ کرے ، آپ پر لازم ہے کہ اس حوالے سے قانون پر عملدرآمد کریں، خاص طور پر انسداد منشیات کے کیسوں میں قانون پر عملدرآمد کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں