جنگلی جانوروں کے غیر قانونی شکار میں ملوث 2شکاری گرفتار

جنگلی جانوروں کے غیر قانونی  شکار میں ملوث 2شکاری گرفتار

لاہور(ویمن رپورٹر ) اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف رحیم یارخان محمد سلطان انجم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ برقت کارروائی کر کے صحرائے چولستان سے ۔

جنگلی خرگوش کے غیر قانونی شکار میں مشغول ایک شکاری کو بندوق اور موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرلیا اور ملزم کا وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالان مرتب کیاتاہم ملزم کی جانب سے کیس کمپائونڈ کرنیکی درخواست پر مبلغ پچاس ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ۔اسی طرح کی ایک دوسری کامیاب کارروائی کے دوران غیر قانونی شکار میں مشغول ایک شکاری کو بندوق سمیت گرفتار کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں