نہری پانی چوری کرنے والے 19 افراد پر مقدمہ

نہری پانی چوری کرنے والے 19 افراد پر مقدمہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نہری پانی چوری کرنے والے 19 افراد مقدمہ کی لپیٹ میں آگئے ۔تھانہ ماموں کانجن کے۔

 علاقے چک نمبر 556 گ ب میں محکمہ انہار ٹیموں کی جانب سے مختلف علاقوں کو چیک کیاگیا۔ اس دوران 19 افراد کوغیر قانونی طورپر پانی چوری کرتے ہوئے اپنی فصلوں کو سیراب کرتے ہوئے پایاگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں