فائرنگ کے مختلف واقعات، خاتون سمیت 2افراد زخمی،ملزم فرار

فائرنگ کے مختلف واقعات، خاتون سمیت 2افراد زخمی،ملزم فرار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سابقہ رنجش اور معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2افراد زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ شمس آباد میں سابقہ دشمنی پر مسلح ملزمان نے زاہد نامی شہری کے گھر دھاوا بول دیا اور مزاحمت پر فائرنگ کردی جس کے زد میں آکر زاہد کی بیوی شدید زخمی ہوگئی جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ۔ اسی طرح تھانہ نشاط آباد کے علاقہ 8 ج ب میں معمولی تلخ کلامی پر دو ملزمان نے محمد اکرام نامی شہری کے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا، پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کر لئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں