3 منشیات فروش گرفتار

3 منشیات فروش گرفتار

لا ہو ر (کرائم رپورٹر) وحدت کالونی پولیس نے 2 منشیات فروش گرفتار کر لئے ۔ بنیامین عرف کالا گجر اور علی رضا سے مجموعی طور پر 2 کلو 680 گرام چرس برآمد ہوئی۔

علاوہ ازیں چوکی کرول تھانہ گجر پورہ پولیس نے منشیات فروش اشفاق کو گرفتارکرکے 2 پیکٹ چرس وزنی 2400 گرام برآمد کر لئے ، ملزم پشاور کے نعمان سے چرس منگوا کر فیکٹریوں میں کام کرنے والے ورکرز کو سپلائی کرتا تھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں