ایل پی جی ری فلنگ ، مزید 8 دکانیں سیل کردی گئیں

 ایل پی جی ری فلنگ ، مزید 8 دکانیں سیل کردی گئیں

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)سول ڈیفنس انفورسمنٹ ٹیموں کی طرف سے ایل پی جی گیس ریفلنگ کے غیر قانونی کاروبار میں۔

 ملوث دکانداروں کیخلاف ایکشن کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے اس ضمن میں گزشتہ روز مزید8دکانیں سیل کردی گئیں۔ سول ڈیفنس آفیسر رانا محمد عباس نے بتایا کہ تھانہ صدر، ملت ٹاؤن اور مدینہ ٹاؤن میں 4دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے جبکہ ٹیموں نے 3 دکانوں سے مشینری ودیگر سامان ضبط اور6 کے چالان کرکے سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں جمع کرادیئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں