ڈائنگ فیکٹری کو آ لو دگی پھیلانے پر جر مانہ

 ڈائنگ فیکٹری کو آ لو دگی پھیلانے پر جر مانہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات جوہر عباس نے جھنگ روڈ پرسبزی منڈی سدھار کے قریب ڈائنگ فیکٹری کو ۔

ماحول کو آلودہ کرنے کی پاداش میں 6 لاکھ روپے جرمانہ کیا۔انہوں نے ٹیم اور پولیس فورس کے ہمراہ یونٹ کو چیک کیا تو وہاں بوائلر میں ممنوعہ مواد اور لنڈا جلاکر ماحول کو آلودہ کیا جارہا تھا جبکہ چمنیوں سے زہریلا دھواں کے اخراج سے اردگرد کے رہائشیوں کوصحت کے مسائل کا سامنا تھا جس پر پنجاب انوائرمنٹل پروٹیکشن سموگ پریونشن اینڈ کنٹرول رولز کے تحت ایکشن لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں