راہوالی:نوجوان کو گھر سے بلا کر فائرمار کر قتل کردیا

راہوالی:نوجوان کو گھر سے بلا کر فائرمار کر قتل کردیا

راہوالی(نمائندہ دنیا )ملزم نے نوجوان کو گھر سے بلا کرساتھیوں کے ہمراہ فائرمار کر قتل کردیا ،کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔۔۔

زاہد کالونی کا سہیل عمران اپنے گھر میں موجود تھا کہ ملزم آشوق عرف بالی ساکن شمع کالونی رات نو بجے اسے گھر سے بلاکر موٹر سائیکل پر بٹھا کر پیروشہید لے آیا جو دیر تک واپس گھر نہ گیا تو بڑے بھائی انور نے بھتیجے اسد کے ساتھ تلاش شروع کردی تو رات ڈیڑھ بجے کے قریب پیرو شہید پہنچے تو ملزم آشوق عرف بالی اپنی موٹر سائیکل پر بٹھا کر باہو موٹرز کی جانب جارہا تھا کہ طے شدہ پروگرام کے تحت وہاں پر کھڑے دس کس مسلح ڈنڈے سوٹے حملہ کردیا تو سہیل عمران نے اپنی جان بچانے کی خاطر جی ٹی روڈ کی جانب دوڑ لگا دی تو ملزمان نے پیچھے سے فائرنگ شروع کردی جس میں سے ایک فائر سہیل عمران کے سر کی پچھلی جانب لگا جس سے سہیل عمران شدید زخمی ہو کر زمین پر گر پڑا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ،کینٹ پولیس نے بڑے بھائی محمد انور کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں