کھیت سے گھاس کاٹنے پر درانتی سے حملہ، نوجوان زخمی

کھیت سے گھاس کاٹنے پر  درانتی سے حملہ، نوجوان زخمی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کھیت سے گھاس کاٹنے پر جھگڑے کے دوران نوجوان کو درانتی سے زخمی کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ 122 گ ب میں عمر نامی نوجوان کھیتوں سے گھاس کاٹ رہا تھا کہ اس دوران سلیم موقع پر پہنچ گیا، تلخ کلامی کے دوران ملزم نے درانتی کے وار سے نوجوان کو شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں