گوالمنڈی میں سری پائے بھوننے 3 گودام سیل،2 افراد گرفتار

 گوالمنڈی میں سری پائے بھوننے  3 گودام سیل،2 افراد گرفتار

لاہور (اپنے سٹی رپورٹرسے ) گوالمنڈی میں سری پائے بھوننے والے 3 گوداموں کو سیل کر کے 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

ترجمان کے مطابق گوالمنڈی میں 3 گوداموں میں سری پائے بھونے جانے کی اطلاع پر ریگولیشن ونگ سپیشل سکواڈ نے چھاپہ مار کر 2 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ 4 موقع سے فرار ہوگئے ۔چھاپے کے دوران سینکڑوں کی تعداد میں جانوروں کی سریاں اور پائے برآمد کر لئے گئے ۔تینوں گودام کارروائی کے بعد سربمہر کر کے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں سری پائے بھونے جانے کے حوالے سے خصوصی ویجیلینس جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں