فیروزوالہ: رشتہ سے انکار پر لڑکی کو اغوا کر لیا

 فیروزوالہ: رشتہ سے انکار  پر لڑکی کو اغوا کر لیا

فیروزوالہ( تحصیل رپورٹر) رچنا ٹاؤن میں رشتہ دینے سے انکار کرنے پر نوجوان ذیشان نے ساتھی کی مدد سے محنت کش کی جواں سالہ بیٹی (ش)کو زبردستی اغواکر لیا اور فرار ہو گئے ۔

فیروز والہ پولیس نے مغویہ کی والدہ کی رپورٹ پر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔علاوہ ازیں کوٹ عبدالمالک میں نامعلوم افراد نے شادی شدہ خاتون(ح) کو اغوا کر لیا اورفرار ہو گئے ۔ فیکٹری ایریا پولیس نے ملزموں کیخلاف  مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں