کھڈیاں:فریج میں قربانی کا گوشت رکھنے سے انکار ،شہری قتل

کھڈیاں:فریج میں قربانی کا گوشت رکھنے سے انکار ،شہری قتل

کھڈیاں خاص(نمائندہ دنیا)فریج میں قربانی کا گوشت رکھنے سے انکار پر 50سالہ شہری کو ڈنڈے مار کر قتل کردیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق نواحی گاؤں ہریکے نول ہٹھاڑ کے رہائشی محمد رمضان کے ہمسائے محمد عمر کے بیٹے رفیق وغیرہ نے رمضان کو قربانی کا گوشت اپنے گھر فریج میں رکھنے کا کہا ،رمضان کے انکار پر رفیق، نوید،عمر اور فیضان ڈنڈے لیکر آگئے اور رمضان جو اپنے گھر کے باہر کھڑا تھا حملہ آور ہوگئے ،مار مار کر شدید زخمی کردیا جسے ہسپتال پہنچایا گیا مگر جانبر نہ ہوسکا، مقتول تین بچوں کا باپ بتایا جاتا ہے ۔ پولیس نے مقتول کے بھائی اصغر علی کی مدعیت میں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔ مدعی مقدمہ کے مطابق مقتول نے ملزموں کو گھر کے دروازے کے سامنے کھڑا ہونے سے منع کیا تھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں