کینٹ کچہری کے قریب مخالفین کی فائرنگ سے شہری زخمی

کینٹ کچہری کے قریب مخالفین کی فائرنگ سے شہری زخمی

لا ہو ر (کرائم سیل)شمالی چھاؤنی کے علاقے میں کینٹ کچہری کے قریب مخالفین کی فائرنگ سے عبدالواحد نامی شہری زخمی ہو گیا۔۔۔

ایس ڈی پی او نارتھ کینٹ بھاری نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے ، زخمی طبی امداد کے لیے فوری ہسپتال منتقل، دائیں ٹانگ زخمی ہوئی، علاج معالجہ جاری، حالت خطرے سے باہر ہے ۔ایس پی کینٹ اویس شفیق نے کہا کہ متاثرہ شہری عبدالواحد کی مدعیت میں ذیشان عرف شانی، رئیس وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے ، ملزموں کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزموں کو جلد گرفتار کر کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں