ڈکیت گینگ کا سرغنہ 2 ساتھیوں سمیت گرفتار

ڈکیت گینگ کا سرغنہ  2 ساتھیوں سمیت گرفتار

بچیکی( نمائندہ دنیا) تھانہ بڑا گھر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 16 روز قبل پولیس اہلکارسے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھیننے والے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔۔۔

پولیس نے بتایا گرفتار ملزموں سے 4 لاکھ نقدی، موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے ، ملزم پولیس کانسٹیبل شمعون تبسم سے موٹر وے لنک روڈ پر اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے تھے ۔ گرفتار ملزمان میں طیب علی، ارسلان اور عباس شامل ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں