امانت رکھوائی گئی رقم واپس مانگنے پر شہری کو دھمکیاں

امانت رکھوائی گئی رقم واپس  مانگنے پر شہری کو دھمکیاں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)قریبی تعلقات میں امانت رکھوائی گئی رقم واپس مانگنے پر شہری کو دھمکیاں دی جانے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ریلبازار میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے مشتاق نامی شہری نے پولیس کوبتایا کہ ملزم عبدالجبار نے اس سے قریبی تعلقات کی بناء پر لاکھوں روپے مالیت کی رقم بطور امانت حاصل کی تھی۔ جس کا واپس تقاضا کرنے پر ملزم کی جانب سے اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں