ڈسکہ:ڈاکوؤں نے دکاندار سے 28لاکھ چھین لیے ،فائرنگ سے راہگیر زخمی

 ڈسکہ:ڈاکوؤں نے دکاندار سے 28لاکھ  چھین لیے ،فائرنگ سے راہگیر زخمی

ڈسکہ، ہیڈ بمبانوالہ (نمائندہ دنیا ، نامہ نگار )دو ڈاکوؤں نے دکاندار سے 28لاکھ روپے چھین لیے ،فائرنگ کرتے ڈاکوکی گولی لگنے سے راہ گیر شدیدزخمی ۔۔۔

ڈسکہ کے ذیشان نے ایزی پیسہ شاپ بنارکھی تھی گزشتہ روز وہ نقدی 28لاکھ روپے لیکر جارہاتھاکہ جناح چوک کے قریب اس کو دو ڈاکوؤں نے روک لیا اوراس سے نقدی 28لاکھ روپے چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ڈاکو کی گولی پاس گزرتے ہوئے راہ گیر عبدالقادر کولگی جس سے وہ شدیدزخمی ہوگیا جس کوطبی امداد کیلئے سول ہسپتال پہنچادیاگیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں