شہری کو حبس بے جا میں رکھ کر تشدد ، شدید زخمی کر دیا

شہری کو حبس بے جا میں رکھ کر تشدد ، شدید زخمی کر دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہری کو حبس بے جا میں رکھ کر تشدد کانشانہ بناتے ہوئے زخمی کردیاگیا۔ تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے چک نمبر 205رب کی رہائشی ثمینہ بی بی نے پولیس کو بتایا ۔۔

کہ اسکے بیٹے کو ملز موں کی جانب سے مبینہ طورپر اغوا کرکے حبس بے جا میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کیاگیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں