ساہیوال:ماں بچے سمیت ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

 ساہیوال:ماں بچے سمیت ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

ساہیوال (نمائندہ دنیا )5سالہ لخت جگر کو بچاتے ہوئے ماں بچے سمیت ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی۔ اڈا گیمبر کے قریب حیدر کھیلتے ہوئے ریلوے پٹڑی پرچلاگیا۔ اس دوران کراچی سے لاہور جانے والی پاک بزنس ایکسپریس آگئی ۔

اسکی ماں سیما بی بی نے دیکھا تووہ اسے بچانے کیلئے دوڑتی ہوئی گئی مگردونوں ماں بیٹا ٹرین تلے آکر جاں بحق ہوگئے ۔ اطلاع پر ریسکیو1122اوکاڑہ اور تھانہ یوسف والا پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے سپردکردیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں