کالکی2898 پانچ سو کروڑ کے کلب میں داخل

 کالکی2898 پانچ سو کروڑ  کے کلب میں داخل

ممبئی(شوبزڈیسک ) پرابھاس اور دیپیکا پڈوکون کی نئی سائنس فکشن فلم ‘کالکی 2898’ نے صرف چار دن میں دنیا بھر سے 500 کروڑ سے زائد بزنس کرلیا۔

فلم میں پرابھاس کو ایک باؤنٹی ہنٹر کے طور پر دکھایا گیا ہے جو حاملہ خاتون (دپیکا پڈوکون) کا سراغ لگانے مشن پر ہے لیکن ایک مسئلہ ہے کہ امیتابھ بچن اس کی حفاظت کے لئے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔کمل ہاسن نے سپریم یاسین کا کردار نبھایا ہے اور اس فلم میں سسواتا چٹرجی اور دیشا پٹانی جیسی معاون کاسٹ بھی شامل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں