سلمان کے قتل کیلئے بشنوئی گروپ نے 25 لاکھ روپے دئیے

سلمان کے قتل کیلئے بشنوئی گروپ نے 25 لاکھ روپے دئیے

ممبئی(شوبزڈیسک )بالی ووڈ میگا سٹار سلمان خان کو قتل کرنے کے لیے بشنوئی گروپ نے 25 لاکھ روپے کا کانٹریکٹ دیا تھا۔

۔اداکار سلمان خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کرنے والی پولیس ٹیم نے گرفتار ملزموں کے خلاف چارج شیٹ تیار کرلی۔ پولیس کے مطابق لارنس بشنوئی گروپ نے سلمان خان کو قتل کرنے کے لیے 25 لاکھ روپے کا کانٹریکٹ دیا تھا۔ سلمان خان کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی اگست 2023 سے لے کر اپریل 2024 تک کی گئی۔ 60 سے 70 افراد کے گروپ نے سلمان خان کے نگرانی کی اور ان کے معمولات کا پتا لگایا۔ سلمان خان کے گھر، فارم ہاؤس اور فلم سٹوڈیوزپر نگرانی کرنے والے افراد دن رات موجود رہے ۔اور اس بات کو یقینی بنایا کہ سلمان خان کی ہر ہرحرکت اور آمد ورفت پر کڑی نظر رکھی جائے ۔ بالی ووڈاسٹار کو قتل کرنے کے لیے 18 سال سے کم عمر کے لڑکوں کو بھرتی کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں