زرعی زمین ٹھیکہ پر لینے کا جھانسہ دیکر شہری سے فراڈ

زرعی زمین ٹھیکہ پر لینے کا  جھانسہ دیکر شہری سے فراڈ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)زرعی زمین ٹھیکہ پر لینے کا جھانسہ دیکر شہری کو فراڈ کا شکار بنادیاگیا۔

تھانہ سمن آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے مظفر کالونی کے رہائشی الیاس نے پولیس کوبتایا کہ ملزم کی جانب سے زرعی اراضی ٹھیکہ پر لینے کے جھانسہ دیکر اس سے 70 ہزار روپے وصول کرلئے اور دھوکہ دہی سے اسے فراڈ کا شکار بنادیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں