امانت رکھوایا گیا پونے دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان خوردبرد

امانت رکھوایا گیا پونے دو کروڑ روپے  سے زائد مالیت کا سامان خوردبرد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کاروباری تعلقات میں امانت رکھوایا گیا پونے دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان خوردبرد کرلیاگیا۔

تھانہ ریل بازار کے کارخانہ بازار میں غلام رسول نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزم کے پاس کاروباری لین دین کے دوران ایک کروڑ 85 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان بطور امانت رکھوایاگیا۔ جو بعد میں مقرر کردہ وقت پر واپس کرنے کی بجائے خورد برد کرلیاگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں