کاہنہ :طالبات کاکالج پر دھاوا ،پرنسپل،سٹاف پر تشدد

کاہنہ :طالبات کاکالج پر  دھاوا ،پرنسپل،سٹاف پر تشدد

لاہور (کر ائم رپو رٹر) کاہنہ کے علا قہ میں طالبات نے نامعلوم افراد کے ہمراہ کالج پر دھاوا بول دیا۔

 ، پرنسپل سمیت سٹاف کو تشدد کا نشانہ بنا یا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ۔ واقعہ کی ویڈیو بنانے والی سٹاف سے نامعلوم افراد نے موبائل بھی چھین لیا۔ پرنسپل ڈاکٹر ثانیہ کا کہنا ہے کہ حملہ آور 15 لاکھ نقدی ، زیورات اور موبائل فون بھی لے گئے ۔ طالبات میں لائبہ طاہر ، عاطفہ مشتاق اور عنبرین وغیرہ شامل ہیں ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں