فیروزوالہ:ٹریفک حادثات،10افرادزخمی

فیروزوالہ:ٹریفک  حادثات،10افرادزخمی

فیروزوالہ( نامہ نگار) جی ٹی روڈ پر ٹریفک کے مختلف حادثات میں 10 افراد زخمی ہو گئے ۔

، بتایا گیا ہے کہ جی ٹی روڈ پر رانا ٹاؤن کے قریب رکشہ الٹنے سے 4 افراد زخمی ہو گئے ، لاہور روڈ کی آبادی کوٹ عبدالمالک میں 2موٹرسائیکلیوں میں ٹکر کے نتیجہ میں 21سالہ علی رضا،15سالہ شکیل اور2سالہ حبیب شدید زخمی ہوگئے ، ریسکیو اہلکاروں نے تینوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر 2سالہ بچے کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے ، سگیاں چوک کے قریب مختلف حادثات میں 3 افراد زخمی ہو گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں