فصلوں میں مویشی داخل ہونے کی رنجش ، شہری پر تشدد

 فصلوں میں مویشی داخل ہونے کی رنجش ، شہری پر تشدد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بااثر ملز موں کی جانب سے فصلوں میں مویشی داخل ہونے کی رنجش میں شہری کو تشدد کانشانہ بنادیا۔

تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے چک نمبر 157رب کے رہائشی طاہر نے پولیس کو بتایا کہ اسے مسلح ملز موں کی جانب سے فصلوں میں جانور داخل ہونے کی رنجش میں قابو کرلیاگیااور آہنی راڈ سے تشدد کرتے ہوئے لہولہان کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں