نوسرباز قصاب کی دکان سے نقدی اور ہزاروں روپے کا گو شت لیکر فرار

نوسرباز قصاب کی دکان سے نقدی  اور ہزاروں روپے کا گو شت لیکر فرار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسرباز قصاب کی دکان سے نقدی اور ہزاروں روپے مالیت کا گوشت لیکر فرار ہوگئے ۔

تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقے نعمت کالونی میں ہاشم نامی قصاب کا بھائی دکان پر موجود تھا کہ اس دوران نامعلوم نوسرباز دکان پر آئے اور اسکے بھائی کو باتوں میں الجھاتے ہوئے نقدی 55 ہزار روپے اور 11ہزار روپے سے زائد مالیت کا گوشت لیکر موقع سے فرار ہوگئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں