اونچی آواز میں باجے بجانے پر 4 افراد گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)باجے بجاتے ہوئے شہریوں کیلئے درد سر بننے والے 4 افراد کوحراست میں لے لیاگیا۔
تھانہ سرگودھا روڈکے علاقے گلستان کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 افرد کو حراست میں لے لیا۔ جو اونچی آواز میں باجے بجاتے ہوئے دیگر شہریوں کیلئے درد بنے ہوئے تھے ۔ جن کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔