ڈائنگ یونٹ کا بوائلر سیل مالک کو جر مانہ
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)محکمہ تحفظ ماحول کی ٹیم نے چک نمبر 109 ر ب جڑانوالہ روڈ پر ڈائنگ یونٹ کے۔
بوائلر کو سیل اور پنجاب انوائرمنٹل پروٹیکشن(سموگ پریونشن اینڈ کنٹرول)رولز 2023ء کی خلاف ورزی پر مالک کو 3 لاکھ روپے جرمانہ کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر تحفظ ماحول جوہر عباس رندھاوا نے بتایا کہ ماحول کو آلودہ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز ایکشن کا سلسلہ جاری ہے ۔