بیوی کو زہر دے کر قتل کرنے کی کوشش،ملزم گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر) پولیس نے بیوی کو زہر دے کر قتل کرنے کی کوشش کرنے والے شوہر کو گرفتار کر لیا۔
ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں خاتون کو زہر دینے کی کال موصول ہوئی۔ خاتون کے مطابق شوہر نے دھوکے سے اسے زہر پلا دیا ،پولیس اور ریسکیو نے خاتون کو بروقت ہسپتال منتقل کیا،فوری طبی امداد سے خاتون کو بچا لیا گیا۔ترجمان سیف سٹیز کے مطابق ڈی جی خان پولیس نے شوہر کو گرفتار کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔