منشیات فروشوں کوحراست میں لے لیا گیا، شراب ، چرس برآ مد

 منشیات فروشوں کوحراست میں لے لیا گیا، شراب ، چرس برآ مد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے منشیات فروشوں کوحراست میں لیکر بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں۔

تھانہ گلبرگ کے علاقے یاماہا چوک میں پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم وقاص کو حراست میں لیکر 10 لٹر شراب برآمد کرلی۔ اور کرسچن ٹائون میں جون کو حراست میں لیکر 28 لٹرشراب برآمد کرلی گئی۔ تھانہ غلام محمد آبادکے علاقے میں ملزم صابر سے 18 لٹر شراب اور ملزم صابر واجد کو حراست میں لیکر اسکے قبضے سے 50 لٹر شراب برآمد کرلی ۔ تھانہ جھمرہ پولیس نے چک نمبر118 ج ب میں بلال نامی ملزم کو حراست میں لیکر 1280 گرام چرس برآمد کرلی۔ جبکہ تھانہ ڈی ٹائپ کالونی پولیس نے سہیل آباد سے ملزم اسامہ کو حراست میں لیکر اسکے قبضے سے 28 لٹر شراب برآمد کرلی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں