ہائیکورٹ عمارت سے سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار

ہائیکورٹ عمارت سے سامان  چوری کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور( کورٹ رپورٹر)ایس پی لاہور ہائیکورٹ خرم شہزاد نے لاہور ہائیکورٹ عمارت سے سرکاری سامان چوری کرنے والے ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گرفتار کرلیا ۔

 عمارت کی چھت سے اے سی کے پائپ سمیت دیگر سامان چوری ہونے کی اطلاع ایڈیشنل رجسٹرار سکیورٹی رائے ظہور کو موصول ہوئی تو انہوں نے فوری ایکشن لیا ۔ملزم کا نام جنید احمد اور تعلق فیصل آباد سے ہے ،اس سے سامان برآمد کر لیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں