فلم’’اینمل ‘‘کیلئے آئیفا ایوارڈز کی 9کیٹیگریز میں 11 نامزدگیاں

فلم’’اینمل ‘‘کیلئے آئیفا ایوارڈز کی 9کیٹیگریز میں 11 نامزدگیاں

ممبئی(شوبزڈیسک )رنبیر کپور کی فلم اینمل نے آئیفا ایوارڈز کے لیے 9 مختلف کیٹیگریز میں 11 نامزدگیاں حاصل کی ہیں۔

،اہم نامزدگیوں میں سندیپ ریڈی وانگا کو بہترین ہدایتکار کے طور پر، رنبیر کپور کو بہترین اداکار (مرد)، ٹریپتی ڈمری کو بہترین معاون اداکارہ (خاتون)، انیل کپور کو بہترین معاون اداکار (مرد)، اور بوبی دیول کو بہترین منفی کردار کے لیے شامل کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ، ارجیت سنگھ، بھوپندر ببال، اور ویشال مشرا کو مختلف گانوں کے لیے نامزد کیا گیا ہے ، جبکہ شریا گھوشال کو بہترین پلے بیک گلوکارہ (خاتون) کے طور پر نامزد کیا گیا ہے ۔بھوشن کمار، کرشن کمار اور سندیپ ریڈی وانگا کو بہترین فلم کے زمرے میں بھی نامزد کیا گیا ہے۔ ، جن کے ساتھ ساتھ موسیقی کی ہدایت کاری کے لیے پریم، ویشال مشرا، منن بھردواج، شریاس پورنیک، جانی، بھوپندر ببال، عاشم کیمسن، اور ہرش وردھن رمیشور بھی شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں