تعویز دھاگہ کرنے کی رنجش پر تشدد سے خاتون زخمی

تعویز دھاگہ کرنے کی رنجش پر تشدد سے خاتون زخمی

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نمائندہ دنیا )تعویز دھاگہ کرنے کے عناد پر 2افراد نے خاتون کو زخمی کردیا۔

 تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ لدگر میں ثاقب اور ولسن نے تعویز دھاگہ کرنے کے عناد پر ڈنڈوں کے وار کرکے مائیکل کی والدہ پروین کو زخمی کردیا اور فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مائیکل کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں