ماں کے ہمراہ جاتی جواں سالہ لڑکی کو اغوا کر لیا گیا

ماں کے ہمراہ جاتی جواں سالہ  لڑکی کو اغوا کر لیا گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ماں کے ہمراہ جاتی جواں سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ پہاڑی گراؤنڈ کے قریب رخسانہ اپنی بیٹی کے ہمراہ جا رہی تھی۔۔

 کہ اس دوران صدام نامی ملزم نے اپنے دیگر تین ساتھیوں کے ہمراہ انہیں روکا اور لڑکی کو گاڑی میں ڈال کر مبینہ طور پر اغوا کرلیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں