دوران تفتیش ملزم کے انکشاف پر آلہ قتل برآمد

دوران تفتیش ملزم کے  انکشاف پر آلہ قتل برآمد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)دوران تفتیش ملزم کے انکشاف پر آلہ قتل برآمد کرلیا گیا۔تھانہ چک جھمرہ پولیس کے زیر حراست مقدمہ قتل کے ملزم زاہد محمود نے دوران تفتیش عارف نامی شخص کو قتل کرنے میں استعمال ہونے والا اسلحہ چھپائے جانے کا انکشاف کیا ۔۔

جو پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر برآمد کرلیا۔ جانچ کے دوران اسلحہ غیرلائسنس یافتہ نکلا۔ جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں