منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا

منشیات فروشی میں ملوث  ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)منشیات فروشی میں ملوث ملزم پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔تھانہ کوتوالی کے علاقہ لیاقت روڈ پر پولیس نے ناکہ بندی کے دوران مشکوک شخص کو روکنے کی کوشش کی تو وہ فرار ہوگیا۔

جسے تعاقب کرکے قابو کرلیا گیا۔ ملزم کی تلاشی کے دوران اس کے قبضہ سے 1 کلو 100 گرام چرس برآمد ہوئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں