اشتہاری ملزم سمیت 3افراد گرفتار،مقدمات درج

اشتہاری ملزم سمیت 3افراد  گرفتار،مقدمات درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )اشتہاری ملزمان اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کے دوران چوکی فروکہ کے انچارج چوکی فروکہ فیصل منظور نے B کیٹگری کے اشتہاری ملزم امان اﷲ کو گرفتارکر لیا۔۔۔

ملزم ناجائز اسلحہ رکھنے کے مقدمہ میں فرار تھا، جبکہ تھانہ پھلروان پولیس نے دوران کاروائی منشیات فروش نوید اختر کو گرفتارکر کے ملزم کے قبضہ سے چرس 1 کلو 315 گرام برآمدکر تے ہوئے مقدمہ درج کر لیا اسی طرح 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا شخص دھر لیا گیا محمد قدیر نے 15 پر ڈکیتی کی کال کی، جو تحقیق کے بعد جھوٹی ثابت ہوئی،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں