پراپرٹی کے تنازع پر شہری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا د یا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پراپرٹی کے تنازع پر شہری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنادیا گیا۔تھانہ صدر کے علاقے چک نمبر 228رب کی رہائشی شبانہ بی بی نے پولیس کو ۔
بتایا کہ ملز موں کی جانب سے پراپرٹی کے تنازع پر اس کے بھائی کیف کو قابو کر لیا گیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا گیا۔ بعد ازاں ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔