چوری ڈکیتی کی مختلف وارداتیں ، لاکھوں لوٹ لئے

 چوری ڈکیتی کی مختلف  وارداتیں ، لاکھوں لوٹ لئے

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر ، نامہ نگار )مسلح ڈاکوؤں نے لاکھوں کی نقدی قیمتی موبائل فون چھین لیا،دوائی لینے کیلئے آنے والے کا ہسپتال سے موٹرسائیکل چوری۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

،سگریٹ کی دکان کے سامنے سے شہری کاموٹرسائیکل بھی چوری کرلیاگیا،حجام کی دکان کی چھت کو نقب لگاکرنامعلوم چور یوپی ایس بیٹری اورشیونگ مشینیں اٹھاکرفرار،کبوتربازکے قیمتی کبوتر بھی چوری کر لیے گئے ،فراڈی تعلقدار نے بیوپاری سے لاکھوں ادھار لیکر بدلے میں جعلی چیک تھما دیا،واپڈا ٹیم نے دوران آپریشن بجلی چوربھی پکڑلیا،مقدمات درج کر لئے گئے ، محمد اعظم گزشتہ شب فیصل اباد سے واپس آیا بس سے اتر کر رات کے وقت گھر جا رہا تھا کہ کالی پل کے قریب نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسے روک لیا اور اس سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی قیمتی موبائل فون چھین کرفرارہوگئے ، تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ جنوں غیر مستقل کا محمد سیف اللہ گاڈی گزشتہ روز دائرہ دین پناہ ہسپتال دوائی لینے کے لیے آیا اوراپنی موٹرسائیکل 22 ماڈل ہسپتال کے سامنے کھڑی کردی جو چور لے گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں