شادیوال :بچی کو اغوا کرنیکی کوشش، ذہنی معذور شخص گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر) شادیوال ساہواں گاؤں میں ذہنی معذور شخص کو گرفتار کرلیاگیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق بچی کو اپنے ہمراہ لے جانے کی کوشش کرنے والے شخص کا ذہنی توازن درست نہیں۔۔۔
ملزم نے ورغلا پھسلا کر بچی کو ساتھ لیجانے کی کوشش کی جو کہ بچی بھاگ کر اپنے گھر چلی گئی، بچی کے والدین اور اہل محلہ نے ملکر ملزم کو پکڑ لیا، اسی دوران نامعلوم شہری نے ملزم کو ڈرا دھمکا کر ویڈیو بیان حاصل کیا،پولیس نے ذہنی معذور شخص کو گرفتار کر لیا ۔ ملزم اشرف کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔