پٹرولنگ پولیس کھمبرانوالہ نے بڑی مقدار میں شراب برآ مد کرلی

پٹرولنگ پولیس کھمبرانوالہ نے  بڑی مقدار میں شراب برآ مد کرلی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پٹرولنگ پولیس کھمبرانوالہ سیالکوٹ منشیات فروشوں کیخلاف متحرک ۔

ریجنل انچارج ایس پی فاروق احمد بھٹہ کی سربراہی ،ڈی ایس پی نعمت کمال کی ہدایت پر پٹرولنگ پولیس کھمبرانوالہ کی ٹیم منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہا۔ انچارج پٹرولنگ پولیس کھمبرانوالہ ندیم تتلہ نے منشیات فروش وحید قمراﷲ سے 210 لٹر شراب برآمد کرکے ملز م کے خلاف تھانہ ائیر پورٹ میں مقدمہ درج کرادیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں