تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر راہگیر جاں بحق ہو گیا

 تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر راہگیر جاں بحق ہو گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) 46جنوبی کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہو کر ایک راہگیر پر چڑھ دوڑا۔

 جس کے نتیجہ میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا، متوفی کی شناخت محمد یوسف کے نام سے ہوئی جو کہ مقامی ہوٹل سے چائے پی کر واپس جا رہا تھا ، اطلاع ملنے پر پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد میت ورثاء کے حوالے کر کے نامعلوم ڈرائیور جو کہ موقع سے فرار ہو گیا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں